15 فروری، 2020، 3:47 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83675415
T T
0 Persons
ایران اور یوکرائن کے وزرائے خارجہ کا یوکرائنی طیارے پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایران اور یوکرائن کے وزرائے خارجہ نے میونخ کی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر یوکرائنی طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلیے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے میونخ میں منعقد سیکورٹی کانفرنس میں اپنے یوکرائنی ہم منصب وادیم پریستایکو کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ایران میں یوکرائنی طیارے کے گرنے کی وجوہات پر گفتگو کی.

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کینیڈا کے وزیر اعظم 'ترودو' کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی دلچسبی امور پر بات چیت کی۔

ظریف نے اس کانفرنس کے موقع پے چینی ہم منصب کے ساتھ بھی ایک ملاقات میں جوہری معاہدے، مغربی ایشیا کے مسائل، جنرل سلیمانی کی شہادت اور یوکرائنی طیارے کے حادثے پر بات چیت کی.

اس موقع پر ظریف نے کورونا کے لئے چین کی جدو جہد کو سراہتے ہوئے ووہان سے ایرانی طلبا کے نکلنے کے لیے چین کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .